بریکوٹ،تحصیل بریکوٹ کے مختلف واقعات میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ چھ شدید زخمی ہو گئے ۔واقعات کے مطابق گاؤں ڈیڈور میں سڑک کنارے پانچ سالہ بچہ عبید ولد نصیب ذادہ کھڑا تھا کہ اس دوران ایک تیز رفتار ڈاٹسن نمبر BB6238نے جسے ڈرائیور فضل مالک ولد خائستہ رز ساکن واڑی دیر چلارہا تھا نے کچل دیا جو کہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔بریکوٹ پولیس چوکی نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقد مہ درج کرکے تفتش شروع کردی ۔جبکہ دوسرے واقعے میں علاقہ کنڈاو میں زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے محمد علی ،نیاز علی پسران امتیاز ،سجاد ولد انور ،شفیع اللہ ولد مفتاح الدین ،شاہد ولد حاجی نواب ،فرمان ولد سید وزیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر بریکوٹ سول ہسپتال اور بعد ازاں سید و شریف ہسپتال لے جایا گیا ۔
838 total views, no views today


