مینگورہ،عوامی نیشنل پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ امیرحیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت انتخابی وعدوں ،سستے انصاف کی فراہی اور تبدیلی کے نعرے سے راہ فرار اختیار کررہی ہے ، غیر ضروری دھرنوں نے مسائل میں اضافہ کیا جبکہ پی ٹی آئی کے اس اقدام سے ملکی معیشت بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے،عمران خان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے عوام کا ان کی پارٹی اور صوبائی حکومت سے اعتماد اٹھنے لگا،
ودودیہ ہال سیدوشریف میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دھرنے والوں کو صوبہ کے عوام نے مستردکردیاہے تحریک انصاف پورے صوبہ میں ایک سکول تک بھی نہیں بنایا جبکہ ہمارے دور میں شروع کئے گئے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگارہے ہیں مگر باشعورعوام کو اس طرح کے اقدامات سے ہرگزدھوکہ نہیں دیاجاسکتا،انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے پانچ سالہ دور میں ہونے والے ترقیاتی کام کسی اہل نظر سے ڈھکے چھپے نہیں ، صوبہ بھرمیں یونیورسٹیوں،سکولوں ،کالجوں اورسب سے بڑھ کر امن کا قیام اے این پی کے نمایاں کارنامے ہیں،انہوں نے کہاکہ قیام امن کی خاطر اے این پی کے کارکنوں نے جانوں کے نذراے پیش کئے ہیں جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید قربانیاں بھی دیں گے ،ہماری قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ اس صوبے کے عوام پرامن فضاء میں سانس لے رہے ہیں تحریک انصاف اپنے وعدوں سے مکر گئی ہے ،عمران کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام تو عوام ان کی پارٹی کے اپنے کارکن بھی ا ن سے متنفرہوچکے ہیں جس کا کھلااظہار وہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے خلاف ووٹ استعمال کرکے کریں گے،انہوں نے کہاکہ عمران خان اورنوازشریف کو پختون مٹی کی اہمیت معلوم نہیں مگر ہمیں خوب اچھی طرح معلوم ہے ،ان لوگوں نے پختونوں سے دھولے سے ووٹ لیا،اب عمران خان اسلام آباد اورلاہورکی کرسی کے حصول کیلئے دھرنے بھی دے رہے ہیں جلسے اورجلوس بھی کررہے ہیں اورنازیباالفاظ بھی استعمال کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پختونوں کی سرخ پرچم تلے متحد ہونے کاوقت آگیاہے عوامی نیشنل پارٹی اس دھرتی کی وارث جماعت ہے ، پختون قوم اوردھرتی کیلئے بیش بہا قربانیوں کا اعزاز بھی عوامی نیشنل پارٹی کو حاصل ہے ، وزیراعظم بننے کاخواب دیکھنے والے اسلام آباد دھرنوں پر پختونخوا کے وسائل استعمال کررہے ہیں سوات میں تاریخی ورکرز کنونشن کا انعقاداس بات کی ثبوت ہے کہ سوات کے عوام عوامی نیشنل پارٹی سے والہانہ محبت رکھتے ہیں ، ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخارحسین ، صوبائی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان ، ترجمان سردارحسین بابک اے این پی سوات کے صدر شیرشاہ خان ، ضلعی جنرل سیکرٹری رحمت علی خان ، ضلعی پریس سیکرٹری عبداللہ یوسفزئی اوردیگر نے خطاب کیا مقررین نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف والوں کی قول وفعل میں تضاد ہے انصاف والوں نے عوام سے ووٹ لیکر ان کے مسائل پس پشت ڈال کر دھرنوں اورناچ گانوں پر توجہ پرمرکوز کررکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے پختونوں کو درپیش مسائل کے حل کی لیکن سونامی والوں کوعوامی مسائل کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ غیرضروری احتجاج اورمظاہروں سے عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتی ، عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے امیر حیدرخان ہوتی نے سوات میں کامیاب کنونشن کے انعقاد پر پارتی کارکنوں اورسواتی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اے این پی تاریخی کنونشن سے ثابت ہوتا ہے کہ سوات کے عوام اے این پی والہانہ محبت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اے این پی اس دھرتی کی وارث جماعت ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ پختون قوم سرخ پرچم تلے متحد ہوکر اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کریں ۔ انہوں نے کہ اکہ تحریک انصاف نے صوبہ خیبرپختونخوا کے وسائل اسلام آباد دھرنوں اور وزیراعظم بننے کے خواب پر خرچ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے برعکس عوامی نیشنل پارٹی سے سوات میں نہ صرف قیام امن کو ممکن بنایا بلکہ یہاں ترقیاتی کاموں کاجال بچھادیا۔ امن کیلئے ہم نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ اے این پی پختونوں کی واحد نمائندہ سیاسی پلیٹ فارم ہے جو حقیقی معنوں میں پختونوں کی بقاء اوراس دھرتی کی سلامتی کی جنگ لڑ رہی ہے بنی گالہ سے ریموٹ کنٹرول پر چلنی والی حکومت کو پختونوں اورعوامی مفادات سے کوئی سروکارنہیں ۔
771 total views, no views today


