سوات(سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع سوات کا اہم فیصلہ،ایک ڈیڈلائن کے بعد دوسرا اور پھر تیسرا ڈیڈ لائن لیکن فیصلہ تاحال نہ ہوسکا ، چار دن قبل سنگوٹہ ہاوس میں ڈاکٹر عباد نے اعلان کیا تھا کہ ن لیگ کے یوتھ ونگ کی صدارت کا فیصلہ دو دن میں سنایا جائیگا لیکن اس فیصلے کے تیسرے روز ایک اور میٹنگ سابقہ ضلعی ناظم محمد علی شاہ کے گھر پر ہوئی اور اس میں امیر مقام نے بھی شرکت کی ، لیکن یوتھ ونگ کے صدارت کا فیصلہ پھر دو دن تک موخر کیا گیا ہے، اب ن لیگ کے کارکن کمیٹی پہ کمیٹی بننے کے روایت سے تنگ اچکے ہیں ، کارکنوں کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا اب محفوظ فیصلہ سنانے کیلئے تاریخ پہ تاریخ دے رہی ہے ،
1,006 total views, 2 views today
Comments