پشاور(سٹی رپورٹر)محکمہ یوتھ کے زیر اہمام سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ خواتین پر گھریلوتشددکیخلاف موضوع پر ایک تقریب کاانعقاد کیاگیا،کثیر تعدادمیں طالبات نے حصہ لیا،تقریب کی مہمان خصوصی سابق ڈسٹرکٹ ممبرکی خاتون ممبرمسلم تاج تھیں،جبکہ اس موقع پر کالج کی پرنسپل نگہت شاہین،اگرئکلچرل یونیورسٹی کی مدیحہ نیلم،اورڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر پشاوسردارعرفان خان سمیت دیگرشخصیات بھی موجودتھے۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہناتھاکہ مک وقوم کی ترقی میں عورت کا ایک ہم رول ہے جبکہ ہمارے مذہب اسلام میں بھی عورت کو ایک منفرد مقام حاصل ہے،لیکن بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں خوا تین کو اس نظر سے نہیں دیکھاجاتابلکہ خانداری امورسمیت دفاترزاور زندگی کے ہر شعبے میں اسے نظر اندازکیاجاتاہے جوکہ ایک افسوسناک امرہے۔خاتون ڈسٹرممبر مسلم تاج نے کہاکہ ہمارامذہب اسلام دنیاکے تمام مذاہب سے بالاتر ہے جس نے مرداور خواتین بلکہ کائنات کے ہرمخلوق کو انکے حقوق دیئے ہیں،بلکہ پیغمبر اسلام محمد ؐانے اپنی بیویوں کیساتھ بہترین اخلاق کا مظاہرہ کرتے تھے جوکہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے،لیکن آج کے مسلم امہ ان اصولوں سے دور ہوتے ہوئے خواتین پر تشددکرکے اسے غلام سمجھنے لگے ہیں،حالانکہ ملک وقوم او ر معاشرے کی بہتری میں خواتین کا بھی ایک اہم رول ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل نگہت شاہین نے کہاکہ حکومت خواتین کو معاشرے کاایک اہم حصہ سمجھے ہوئے انکی بہتر تعلیم وتربیت کیلئے بھر پورتوجہ دی جارہی ہے اور اللہ کے فضل سے وہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کالج میں طالبات کی بہترین تربیت کی جارہی ہے اور یقینایہی بچیاں آگے جاکر معاشرے کاایک اہم فرد بنتے ہوئے ملک وقوم کی ترقی میں اپنابھر پو ر حصہ ڈالیں گی،تقریب میں طالبات نے خواتین سے متعلق نظمیں بھی پیش کیں، آخرمیں مہمان خصوصی مسلم تاج نے شرکاء کو سرٹیفیکٹس اور یادگاری شیلڈز دی ہیں۔
1,315 total views, 2 views today