سوات، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے این اے 30کی ایم این اے سلیم الرحمان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اسطرح تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی اسمبلیوں سے استعفی دینے سے اختلاف رکھنے والے ارکان کی مجموعی تعداد پاپچ تک پہنچ گئے جس میں دو کا تعلق سوات سے ہیں ، پیر کو سوات سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رکن سلیم الرحمان کی اجلاس میں شرکت پر قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیر پاؤ نے ان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہم سلیم الرحمان کو ایوان میں خوش آمدید کہتے ہے ،
واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے تین رکان گلزار محمد خان ، مسرت زیب ، ناصر خٹک اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرچکے ہیں جبکہ جمعہ کو پی ٹی آئی کے رکن سراج محمد خان نے بھی شرکت کی تھی اس طرح اب عمران خان کی استعفی پالیسی سے اختلاف کر نے والے قومی اسمبلی کے ارکنا تعداد پانچ تک پہنچ گئی ہے ،زرائع کے مطابق رواں ہفتے پی ٹی آئی کے مزید ارکان بھی قومی اسمبلی میں شرکت کرسکتے ہیں جہنوں نے پارٹی چیئر مین عمران خان کے دباؤ پر اپنے استفے سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے تھے ۔ رپورٹ : ساجد خان سوات نیوز ڈاٹ کام
369 total views, no views today


