مینگورہ،مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد میں انتظامیہ نے چھاپہ مار کر مشہور برانڈ کے جعلی مصالحہ، کسٹرڈ، گلوکوز اور انرجایل بنانے والے فیکٹری سے سینکڑوں کاٹن جعلی اشیاء برامد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مینگورہ اشفاق احمد خان ارمزئی نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا جہاں پر جعلی شان مصالحہ ، گلوکوز ۔ڈی، رفحان کسٹرڈ ، انر جایل ، بونس سرف اور دوسرے اشیاء تیار کرکے مشہور برانڈ کے جعلی پرنٹ کردہ ڈبوں میں پیک کر رہے تھے ، فیکٹری میں کام کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور فیکٹری کے مالک صدیق اکبر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
945 total views, no views today
Comments


