لاہور(این این ائی )وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں۔ لاہور میں فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت لی ہے لیکن ابھی نظام نہیں بدل سکے، اب نظام کی تبدیلی کی جدوجہد جاری ہے، مائنس ون کی ن لیگ یا دیگر جماعتوں کی بات بے کار ہے، مائنس عمران کرتے کرتے سب خود مائنس ہو رہے ہیں، اب اپوزیشن کو اپنی قیادت تلاش کرنا پڑ رہی ہے اور سب لندن میں جمع ہو رہے ہیں، ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے، وہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، اپوزیشن کے گلے شکوے اپنی جگہ لیکن آپ کو گزارہ عمران خان سے ہی کرنا پڑے گا، وہ کسی کو پسند ہو یا نہ ہوں، ان کا قد سب سے بلند ہے، اس وقت ملک میں ایک ہی لیڈر عمران خان ہیں۔
976 total views, no views today