یورپ(چیف اکرام الدین) ایس ڈی جی اکیڈمی کی چیف ایگزیکیٹو صدف خالد خان نے کہا کہ وفاقی سطح پر وزرات سیاحت کا حریف مذہبی سیاست کو سیاحت کی دوسری ایشو شکل سے منسلک کیا جانا ھے انہوں نے کہا کہ پاکستان میںں مذہبی سیاحت کے ٹرسٹ بیرونی اور ملکی فنڈ کو فروغ دے کرترقی کی طرف راغب کرنے کیلئے شوکت خانم اسپتال کی طرح کے طرز پر بھی ایک ٹرسٹ فنڈ تشکیل دیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بورڈ میں متعلقہ مذہب کا نمائندہ ہونا چاہیے سیاحتی مقامات پر ماحولیاتی تحفظ کے ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے تا کہ سیاحتی مقامات کا تحفظ ہو سکے سیاحتی مقامات کا اہتمام اس کی اہلیت کی صلاحیت کے مطابق ہونا چاہیے کیونکہ سیاحت ملک و قوم کی خوبصورتی ہے محترمہ صدف خالد خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ تمام مذہبی مقامات کی نشاندہی کی جائے اور اسے مقامات کو بحال کیا جائے اور مذہبی سیاحت کیلئے مناسب انتظام کیا جائے بین المذاہب رواداری اور قبولیت بڑھانے کی کوشش میں مختلف مذہبی رہنماوں کو شامل کرتے ہوئے بین المذاہب مکالمے شروع کیے جانے چاہیے محترمہ صدف خالد خان نے مزید کہا کہ مذہبی سیاحت کو پاکستان کیلئے غیر ملکی زرمبادلہ حاصل کرنے کے ایک اہم وسیلہ میں تبدیل کریں اور اسے اعلی درجے کی برآمدی قابل مصنوعات میں تبدیل کریں پاکستان سکھوں کی سیاحت کیلئے ایک اعلی برانڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔
1,156 total views, no views today



