مینگورہ،پیرامیڈیکل ایسی سی ایشن نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے اعلان کے باوجود اپ گریڈیشن اور ٹائم سکیل پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دیدی ، ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری میاں گل علیم کے مطابق اس حوالے سے سیدو شریف ہسپتال میں پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن سیدوٹیچنگ ہسپتال کے کیبنٹ ممبر ز کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر ریاض علی شاہ منعقد ہوا ، جنرل سیکرٹری میاں گل علیم نے ایک نکاتی ایجنڈے ٹائم سکیل اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی ، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ٹائم سکیل اپ گریڈیشن صوبے کے تمام 13 ہزار برادری کیلئے سب سے اہم اور انکے پروفیشنل زندگی کیلئے زندگی اور موت کی حیثیت رکھتا ہے ، جس کیلئے سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے تمام پیرامیڈیکس نے ہروقت بے مثال جانی اور مالی قربانی دی ہے اور آئندہ بھی ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار رہیں گے ، اجلاس میں اس مسئلے پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی طرف سے واضح اعلان اور بار بار یقین دہانیوں کے باوجود باقاعدہ عمل درآمد نہ کرنے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا ، صوبائی وزیر صحت بھی اس مسئلے میں تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں اور ان کے دفتر میں اپ گریڈیشن کیلئے فائل ورک کئی مہینوں سے زیر التواء پڑاہے جو کہ مظلوم پیرامیڈیکس کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کی انتہاء ہے ، کیونکہ دیگر محکموں میں یکساں قابلیت کے حامل ملازمین گذشتہ دس سالوں میں تین مرتبہ اپ گریڈ ہوچکے ہیں جبکہ پیرامیڈیکس کو محض زبانی وعدوں اور تسلیوں پر ٹرخایا جارہا ہے ، جس سے اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ، صوبائی صدر جوہر علی کی جانب سے اس مسئلے میں مزید تاخیر پر حکومت کو ایک ہفتے کی جو ڈیڈ لائن دی گئی ہے اور اسکے بعد ہڑتال کی کال پرہم بھر پور لبیک کہیں گے اور اس مسئلے کے حل کیلئے سیدو شریف ہسپتال میں ماضی کی طرح بھر پور قوت کا مظاہرہ کیا جائے گااور ہڑتال اور جلسے ، جلوس یا دھرنے میں جو بھی فیصلہ ہوا ، بھر پور شرکت کریں گے ، تاہم یہ ہڑتال نوٹیفیکیشن کے اجراتک جارہی رہنی چاہیئے ، کیونکہ موجودہ حکومت کے وعدوں پر مزید اعتماد نہیں کرسکتے ۔
678 total views, no views today


