مینگورہ،آل سوات رکشہ ڈرائیور یونین رجسٹرڈ (سی بی اے)کے صدر ابراہیم خانخیل نے پریس ریلیز جاری کر تے ہوئے کہا کہ آج سوات میں نام نہاد ڈرائیور یونین کے جانب سے مینگورہ میں احتجاج اور ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے ۔مینگورہ میں رکشوں کی ہڑتال اور احتجاج سے ہمارے یونین کا کوئی تعلق نہیں۔رکشہ ڈرائیورز اپنے معمول کے مطابق مینگورہ شہر میں ڈیوٹی دے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں نام نہاد رکشہ یونین سے ہمارے یونین کا کوئی تعلق نہیں۔یاد رہے کہ سوات میں انتظامیہ نے دو نمبر رکشوں کے خلاف کاروائی شروع کیا ہے ۔جس کے خلاف دوسرا یونین احتجاج کرر ہے ہیں۔
752 total views, no views today
Comments


