مینگورہ،صوبائی حکومت کی جانب سے منظورکردہ تیس لاکھ روپے کا چیک سوات پریس کلب کے حوالے کردیاگیا،میڈیاکالونی کے قیام کیلئے کوششیں کرنے سمیت مزیدتعاؤن کی یقین دہانی بھی کرائی گئی،اس حوالے سے گذشتہ رو ز سوات پریس کلب میں تقریب منعقدہوئی جس میں چیئرمین ڈیڈک وحلقہ پی کے اسی سے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے تیس لاکھ روپے کا چیک پریس کلب کے حوالے کردیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوات میں قیام امن کی خاطریہاں کے صحافیوں نے بھی کافی قربانیاں دی ہیں اورصوبائی حکومت صحافیوں کی قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھ رہی ہے ،سوات پریس کلب کے ساتھ مزیدتعاؤن بھی کیاجائے گاجبکہ میڈیاکالونی کے قیام کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں جس کے بہت جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے،انہوں نے کہاکہ صحافی معاشرے کی آنکھیں ہیں اوران کی نشادہی پر ہم مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائے رہے ہیں،جہاں کہیں کرپشن اوربدعنوانی نظر آئے صحافتی برادری اور عوام ہمارے نوٹس میں لائیں کرپشن میں ملوث افسران اوراہلکاروں کے خلاف اقدامات کئے جائیں گے کیونکہ کرپشن کو جڑسے اکھاڑپھینکنا پی ٹی آئی کامشن اوروژن ہے جسے صحافیوں اورعوام کے تعاؤن سے ہی تکمیل تک پہنچایاجائے گا،انہوں نے کہاکہ مینگورہ شہر کیلئے دوپارک،خوڑ کی صفائی ستھرائی،گراؤنڈاورسڑکوں کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈ منظور کیا جاچکاہے جس پر عنقریب کام شروع ہوگا جس سے شہرکی خوبصورتی بڑھنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل میں بھی کمی آئے گی،انہوں نے کہاکہ صحافیوں اورعوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں ،اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین رشیداقبال،چیف آرگنائزرغلام فاروق، وائس چیرمین غفورخان عادل ،یونین کے جنرل سیکرٹری شیرین زادہ اورفضل رحیم خان نے ایم پی اے فضل حکیم خان کا شکریہ اداکیا ۔
674 total views, no views today


