سوات(سوات نیوز)کبل کے علاقہ دمغار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ن لیگ کے رہنماء جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق فیروز شاہ خان ایڈوکیٹ نماز مغرب کے بعد اپنے محافظ کے ہمراہ گھر جارہے تھے کہ راستے میں موجود نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی،فائرنگ سے فیروز شاہ خان ایڈوکیٹ محافظ سمیت شدید زخمی ہوگئے،فیروز شاہ خان ایڈوکیٹ کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سیدوشریف منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گئے، فیروز شاہ خان ن لیگ کے اہم رہنماء تھے اور گزشتہ الیکشن میں ن لیگ کی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سے پی ٹی آئی کے امیدوار مراد سعید کے مدمقابل امیدوار تھے،
997 total views, 2 views today
Comments