سوات (سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینیر امیر مقام نے ن لیگی رہنماء فیروز شاہ خان ایڈوکیٹ کی قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہویے کہا کہ کہ حکومت عوام کی جان و مال کی تحفظ میں ناکام ہوگئی ہے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا سی جایئں لندن سے سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ن لیگ کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے اور انکو نواز شریف فوبیا ہو چکا ہے اور آج سوات میں ن لیگ کے رہنماء اور سابق امیدوار فیروز شاہ خان کی شہادت قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ غم کے اس گھڑی میں ہم انکے خاندان کے ہمراہ ہے انہوں نے فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جایئں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے اور کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے
957 total views, 2 views today