سوات(سوات نیوزکانجو پولیس کا مبینہ ملزم غنی الرحمان ولد علی رحمان سکنہ ڈھیرئی کبل سوات کے گھر پر چھاپہ۔گھریلوں خواتین نے پولیس پر بڑے الزامات عائد کردئیے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گرفتار غنی۔رحمان کی بہن نورعدالت،شاہین اوردیگر خواتین نے کہا کہ پولیس انے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے غنی الرحمان کے گھر سے سولہ لاکھ اسی ہزار روپے نقدی ساڑھے آٹھ تولے سونا زیورات اور لاکھوں مالیت گھریلوں سامان جس میں زیادہ تر قیمتی الیکٹرانکس اشیاء شامل ہے لے گئے ہیں۔غنی الرحمان کی بہن مسماہ نورعدالت،بھابھی مسماہ شاہین اور دیگر خواتین فریاد کرنے کبل پریس کلب پہنچ گئے۔پریس کانفرنس میں خواتین نے اعلی حکام سے نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کردی۔
1,202 total views, no views today
Comments



