سوات ، چیرمین ڈیڈک وایم پی اے فضل حکیم خان نے کہاہے کہ ہمارے سیاست کا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پی ٹی ائی کے رہنماء امجد علی خان کی قیادت میں محلہ راجہ اباد ،زمردکان اور قاضی بابا کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وفد میں علاقہ مشران ،یونین کونسل صدر فضل رحمن ،خان سردار ،عبدالغفار ایڈوکیٹ ،فضل خالق ،قاسم جان منیجر صاحب ،قاری صاحب اور احسان اللہ شامل تھے علاقے کے عوام نے ایم پی اے فضل حکیم خان کو پانی ،گیس ،بجلی اور روڈ کے مسئلے سے اگاہ کیا جس پر فضل حکیم خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو فورا ہدایت دی کہ عوامی مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جائے انہوں نے کہاکہ پانی کے 2200فٹ چار انچ پائپ میں واٹرسپلائی انچارج اختر ایوب کے حوالے کرونگا جس سے پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گاجبکہ اسکے علاوہ 95لاکھ روپے ٹیوب ویل پمپ کیلئے بھی دئیے گئے ہیں اسکے علاوہ سوئی گیس کم پریشر کا مسئلہ بھی دو روز میں حل ہوجائیگا بجلی کے مسائل کے حوالے انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مینگورہ شہر میں نئے ٹرانسفارمرز بھی کئے گئے ہیں اسکے علاوہ دیگر ترقیاتی سکیموں کیلئے ایک ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے جس کے انے سے مینگورہ کے شہری تبدیلی سے مستفید ہوسکیں گے۔
812 total views, no views today


