بریکوٹ (ریاض احمد)کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ضلع بھر میں “خیبر ایجوکیشن اکیڈمی”بریکوٹ کو ماڈل سکول قرار دیدیا، ترتیل القرا ن مقابلوں میں خیبر ایجوکیشن اکیڈمی کے طلباء و طلبات نے پہلی پوزیشنز حاصل کرلئے، مقابلے میں 35طلباء و طلبا ت نے حصہ لیا تھا جس میں ہر کلاس کے سطح پر طلباء کے درمیان مقابلے ہوئے، پوزیشن ہولڈرز طلباء و طلبات پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخواہ ارشد خان، ممبر پی ایس آر اے امجد علی شاہ،ڈائریکٹر کریکٹر فاؤنڈیشن پاکستان عبد الحمید اعوان، ریجنل ہیڈصدیق احمد روغانی،اسسٹنٹ کنڑولر سوات بورڈ فضل الخالق،قومی جرگہ کے قائدین، صحافی برادری، والدین و دیگر نے انعامات تقسیم کئے، حسب معمول خیبر ایجوکیشن اکیڈمی کے انتظامیہ کی جانب سے سٹاف ممبران کے لئے چوتھی عمرہ قراندازی کا بھی انعقاد کیا گیا،جس میں خاتون ٹیچر کا قرعہ نکلا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخواہ ارشد خان، ممبر پی ایس آر اے امجد علی شاہ،ڈائریکٹر کریکٹر فاؤنڈیشن پاکستان عبد الحمید اعوان، ریجنل ہیڈصدیق احمد روغانی،اسسٹنٹ کنڑولر سوات بورڈ فضل الخالق، ڈائریکٹر خیبر ایجوکیشن اکیڈمی انجینئر شرافت علی، پرنسپل اسرار علی ودیگر نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں کو بہتر کررہی ہے، سوات میں مزید تین یونیورسٹیوں کے قیام سے تعلیمی انقلاب برپا ہوگا، انجینئر نگ یونیورسٹی، وومن یونیورسٹی، ایگریکلچر یونیورسٹی پر کام تیزی سے جاری ہے جو بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کی خصوصی ہدایات پر صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں تعلیم کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے، مقررین نے کہاکہ خیبر ایجوکیشن اکیڈمی کے طلباء و طلبات میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کو سامنے لانے کے لئے ڈائریکٹر انجینئر شرافت علی کے کاوشوں کو سراہا گیا، تقریب کے آخر میں کامیاب طلباء و طلبات میں شیلڈز اور مڈل تقسیم کئے گئے۔
802 total views, 4 views today