سوات(سوات نیوز)گھرکوآگ لگئی گھرکے چراغ سے،انصاف ٹائیگرز نے اپنے ہی ممبران اسمبلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا، سوات سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی پرلگائے گئے کرپشن کے سنگین الزامات کی وضاحت کرنے کے لئے ٹائیگرز کی طرف سے دس دنوں کا الٹی میٹم، انصاف ٹائیگرز فورس معاملہ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہونے کے لئے آخری حد تک جانے کے لئے ڈٹ گئے، تمام حقائق منظرعام پرلانے کاعزم، عمران خان کے وژن کابھرپور دفاع کرنے کے حوالے سے اہم بیٹھک،تفصیلات کے مطابق انصافٹائیگرز فورس کا ایک غیر معمولی اجلاس زیرصدارت تحریک انصاف سوات کے بانی رہنما فضل ربی بھائی منعقد ہوا، اجلاس میں انصاف ٹائیگرز نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اجلاس میں تحریک انصاف کی تنظیمی امور پر بھی بحث کی گئی اجلاس میں اس بات پر افسوس کااظہارکیاگیاکہ باربارمطالبے کے باوجود تحریک انصاف کے منتخب عوامی نمائندوں کے طرف سے کسی قسم کی وضاحت نہیں کی گئی اور نہ ابھی تک ہمیں عدالت جانے کیلئے کوئی مختارخاص دیاگیاہے اجلاس سے فضل ربی بھائی ارشدحسین، ضیاء الحق، سمیع اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات سے منتخب بعض ممبران اسمبلی کی حرکات وسکنات کی وجہ سے تحریک انصاف اورعمران خان کے وژن بدنام کیاجارہاہے انہوں نے کہا کہ افسوس کامقام ہے سوات سے تعلق رکھنے والے بعض ممبران اسمبلی اوروزراء پرمیڈیا کے ذریعے سنگین کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں جس سے پورے سوات میں پارٹی کارکنوں میں تشویش اورعام لوگوں میں شکوک وشبہات پائی جاتی ہے اوراسی وجہ سے تحریک انصاف اورعمران خان کے وژن کو بدنام کیاجارہاہے انہوں نے کہا کہ کسی کو عمران خان کاوژن بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ بارباروزراء اورممبران اسمبلی سے ہم نے وضاحت کرنے اورخودکوان الزامات سے پاک کرنے بارے رائے عامہ میں پائی جانیوالی تشویش کوختم کرنے اوراگران پرالزامات لگائے گئے ہیں تو الزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت جانے کے لئے مختارخاص کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ لیکن ابھی تک ہمیں کسی قسم کی وضاحت اور مختارخاص فراہم نہیں کی گئی ہے اور ان عوامی نمائندوں کی اس رویہ نے ان پرلگائے جانیوالی کرپشن کے الزامات کے حوالے سے لوگوں کو مزید شکوک وشبہات میں مبتلاکردیاہے اور اب ہرجگہ اس طرح کی باتیں لوگوں کے موضوع بحث ہے، انہوں نے کہا کہ ایک طرف پی ٹی آئی ہرمحاذ پر حالات جنگ میں ہے۔ جبکہ دوسری طرف کرپشن کے الزامات نے ایک نیا پھنڈورا بکس کھول دیاہے۔ جس کی وضاحت انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دس دنوں کے اندراندرہمارے ممبران اسمبلی اوروزراء نے ان پر لگائے گئے کرپشن کے حوالے سے وضاحت نہیں کی اور ہمیں مختارخاص فراہم نہ کیاگیا تو ہم ان وزراء اورممبران اسمبلی کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔
1,268 total views, no views today



