لکی مروت(این این ائی )تحصیل نورنگ میں انسداد پولیو حملہ ہوا ہے تاہم دہشتگردی کے اس واقعے میں پولیو رضاکار محفوظ رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت کی تحصیل نورنگ ہاتھی خان کلہ میں اس وقت خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑالیا جب علاقے میں انسداد پولیو مہم جاری تھی۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا نشانہ انسداد پولیو ٹیم تھی لیکن حملہ آور نے خود کو ٹیم سے تھوڑے فاصلے پر ہی اڑا لیا۔ پولیو ٹیم بالکل محفوظ ہے، دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
1,200 total views, no views today
Comments



