اسلام آباد(این این ائی )وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اگرفیصلے میں انصاف نظرنہ آیا تو حکومت انصاف چھیننے کے ساتھ نہیں کھڑی ہوگی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومتی قانونی ٹیم پرویز مشرف سے متعلق تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے گی، قانونی ماہرین فیصلے کے قانونی سیاسی اور سلامتی کے پہلوؤں کا جائزہ لے کر حکومتی بیانیہ سامنے رکھیں گے۔
1,058 total views, no views today
Comments



