سوات(سوات نیوز)مینگورہ شہر میں گیس لیکج سے جاں بحق ہونے والے دو معصوم بچوں اور ان کے دادا کو ہزاروں اشکبار انکھوں کے سامنے سپر دخاک کیا گیا ، تینوں کی جنازہ اٹھنے سے کہرام مچ گیا ، ہر انکھ اشکبار ہر دل میں افسوس ، دو ننھے پھول منوں مٹی میں سلا دیے گے ، تیرہ سالہ حضرت نبی اور گیارہ سالہ عبید اللہ اپنے دادا پچانوے سالہ عبدالرزاق کیساتھ کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ گیس لیکج کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ، جاں بحق ہونے والے دونوں بچے چچازاد بھائی تھے ، تینوں کی نمازہ جنازہ جنازو مسجد شاہدرہ میں ادا کی گئی اورا سکے بعد اسی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ۔
1,104 total views, no views today
Comments



