مینگورہ(سوات نیوز) محکمہ فارسٹ پٹرول سکواڈ کی شریف شہری کی گھر پر چڑھائی، چادر، چاردیواری کاتقدس پائمال، گھر کے افراد کو ٹارچر کیاگیا، بچے ذہنی کوفت میں مبتلا، خوف کی وجہ سے بچے سکول جانے سے انکاری متاثرہ خاندانوں نے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے وزیراعلیٰ سے اپیل کردی، ڈپٹی کمشنر سوات سے قانون کی دھجیاں اڑانے والوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کامطالبہ، تفصیلات کے مطابق گام زیر چم سے تعلق رکھنے والے ایوب خان ولد محمدامین کے گھر پر محکمہ فارسٹ کے پٹرول سکواڈکے وسیم DFOاورفارسٹ کے گشتی ٹیم نے چڑھائی کرتے ہوئے چادر اورچاردیواری کاتقدس بری طرح پائمال کردیاہے اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ایوب خان نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز وسیم اور ان کے دیگرساتھیوں نے بغیر کوئی ثبوت اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر میرے گھرمیں گھس آئے جس سے میرے گھر کے چادراورچاردیواری کاتقدس پائمال ہونے کے ساتھ ساتھ میرے ساکھ کو نقصان پہنچاہے۔ جبکہ گھر کے خواتین اور بچوں کو ٹارچر کیاگیاہے بچے ذہنی کوفت میں مبتلا ہوکر خوف کی وجہ سے وہ سکول جانے سے بھی انکاری ہے، انہو ں نے بتایا کہ یہ کونسا قانون ہے کہ بغیر کوئی ثبوت کوئی سرکاری شخص بھتہ لیکر کسی کے گھرپر چڑھائی کریں ان لوگوں نے میرے گھرکے تقدس کونہ صرف پائمال کیاہے بلکہ ہمیں ذہنی کشمکش میں مبتلاکردیاہے انہوں نے کہا کہ ہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔ اور انصاف کے لئے ہم آخری حد تک جائیں گے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف اور قانون کاجنازہ نکال دیاگیاہے، انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ محمود خان سے فوری طورپرنوٹس لینے اورقانون کی دھجیاں اڑانے والوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے جبکہ ایوب خان نے اس حوالے سے ڈی سی سوات سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمیں انصاف فراہم کریں اگر انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے تو ہم ڈی سی سوات کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنادیں گے۔
978 total views, no views today



