سوات،سیدومیڈیکل کالج کی لیبارٹری تمام ترضروری سہولیات سے محروم،کالج انتظامیہ توجہ دے،معلوم ہواہے کہ سیدشریف میڈیکل کالج میں موجودکلینکل لیبارٹری میں کسی قسم کی سہولت موجود نہیں جس کی وجہ سے یہاں پر یورین ٹیسٹ کے علاوہ دیگرٹیسٹ نہیں کئے جاسکتے،
کچھ عرصہ بیشتر اس لیبارٹری میں تمام تر سہولیات موجود تھیں اوریہاں پر بہت کم فیس میں ٹیسٹ کئے جاتے تھے میں مگر کچھ عرصہ سے یہ لیبارٹری بے یارومددگار پڑی ہے،دوسری جانب عوام کا کہناہے کہ حکومت میڈیکل کالج اورہسپتال کو خطیرفنڈفراہم کرنے کے دعوے کرتی نہیں تھکتی مگرادھرحال یہ ہے کہ تمام تر سہولیات سے آراستہ وپیراستہ سیدومیڈیکل کا لج میں لیبارٹری میں کسی قسم کی سہولت موجود نہیں جو ایک قابل افسوس امر ہے،عوامی حلقوں نے حکومت اورمتعلقہ حکام سے میڈیکل کالج کی لیبارٹری کوتمام تر ضروری سہولیات فراہم کرنے اوراسے فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
365 total views, no views today


