سوات(سوات نیوز)وادی سوات کے برفیلی وادی کالام میں برف پر کبڈی چمپین شپ شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ، ارگنائزر عزیز کالامی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اتوار 12 جنوری کو کالام جنگل میں کبڈی چمپئن شپ کا اغاز ہوگا جس میں کالام کے نوجوان برف پر کبڈی میچ کھیلیں گے، جس کیلئے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں، عزیز کالامی کا کہنا ہے کہ چمپئن شپ کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے انہوں نے کہا کہ گرمیوں کے علاوہ سردیوں میں بھی کالام محفوظ اور پرکشش جگہ ہے سیاح سردیوں میں بھی کالام کے برفیلی پہاڑوں اور اسمان سے گرتے برف کو انجوائے کرنے کیلئے ضرور ائیں ۔
910 total views, 2 views today
Comments