سوات، سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں تیز رفتار فلائنگ کوچ کی ٹکر سے استانی جاں بحق ہوگئی، پولیس ذرائع کے مطابق صبح اٹھ بجے کے قریب گاؤں ننگولئی میں تیز رفتار فلائنگ کوچ نے اٹھارہ سالہ اسماء ولد محمد علی کو کچل ڈالا ، جس سے اسماء شدید زخمی ہوگئی، مقامی افراد نے فوری طور پر زخمی دوشیزہ کو سنٹرل ہسپتال مٹہ منتقل کیا ، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی، خاندانی ذرائع کے مطابق اسماء گھر سے نجی سکول جارہی تھی جہاں پر وہ طالب علموں کو پڑھاتی تھی، مٹہ پولیس نے فلائنگ کوچ ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ، خاندانی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی سکول ٹیچر کا والد چند ماہ قبل سعودی عرب میں انتقال کر گیا تھا، مرحومہ کی لاش کو ابائی قبرستان میں سپر دخاک کردیا گیا۔
734 total views, no views today


