مینگورہ(سوات نیوز)سوات میں آوارہ کتوں کا خاتمہ نہ ہوسکا،مزید دوافراد کو کاٹ لیا،زخمیوں کوفوری طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،ویکسین ناپید،گلی کوچوں،محلوں،بازاروں اور پرہجوم مقامات پرباؤلے اورآوارہ کتے آزادانہ طورپر گھومتے پھرتے نظر آرہے ہیں،عوام پریشانی میں مبتلا،کالام میں باؤلے کتے نے دو افراد کو کاٹ ڈالا، تحصیل روڈ پر باؤلے کتے نے بیس سالہ ارسلان اوربارہ سالہ قاضی حسین کو کاٹ کر زخمی کردیا جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،واضح رہے کہ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت ضلع بھر میں باؤلے اور آوارہ کتوں کی بھر مار ہے،یہ کتے گلی کوچوں،محلوں،بازاروں،مارکیٹوں اور دیگر پرہجوم مقامات پر آزادانہ طورپر گھومتے پھرتے نظر آہے ہیں جوراہگیروں پر بھونکتے اور انہیں کاٹ کھانے کو دوڑتے ہیں اور اب تک ان کتوں نے لاتعدادافراد کو کاٹ کر زخمی کردیاہے جن کے علاج کیلئے ہسپتالوں میں ویکسین بھی ناپید ہے،مقامی لوگوں نے باؤلے اور آوارہ کتوں کے خاتمہ کیلئے باربار حکام کی توجہ اس طرف مبذول کرانے کی کوشش کی مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی،اہل علاقہ نے حکام سے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں موجود باؤلے اور آوارہ کتوں کے مکمل خاتمہ تک تسلسل کے ساتھ مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
856 total views, 2 views today