بریکوٹ،پیرامیڈیکل یو نین ضلع سوات نے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کے ساتھ احتجاجی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 15دسمبر کو ہمارے جائز مطالبات منظور نہ کئے گئے تو ہم سوات میں بھی تمام پیرامیڈیکل ایسوسی کے عہدیداران بھر پور احتجا ج کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پیرامیڈیکل یونین ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری جاوید اللہ خان نے بریکوٹ میں میڈیا کو ایک اخبار ی بیا ن جاری کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت کو 15دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ وہ ہمارے جائز مطالبات پورے کریں اگر 15دسمبر کو صوبائی حکومت نے ہمارے مطالبات پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا تو 16دسمبر کو پشاور کے بڑے بڑے ہسپتالوں کے ساتھ سوات کے تمام ہسپتالوں میں ہمارا بھی احتجاج ہوگا اور 17دسمبر کو صوبہ بھر کے تمام ہسپتالو ں میں پیرامیڈیکل سٹاف کی نامعلوم مدت تک ہڑتا ل کرنے کا باقاعدہ اعلان کریں گے اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات کے نوٹیفیکیشن جاری نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر جو ہر علی خان کے ہدایات کے پر عمل کرتے ہوئے کہا کہ ہم ضلعی ، ٹیچنگ اور ہیڈ کواٹر ہسپتالوں میں سیاہ بینرز آویذاں کریں گے ، اور اپنے احتجاج کے دوران صوبائی قائدین کے ہدایات پرسختی سے عمل کریں گے کیونکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے جائز حقوق کے حصول پر کو ئی سمجھوتہ نہ کر
392 total views, no views today


