سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل مٹہ کے گاوں سربانڈہ میں برفبانی چیتے کو گولی مارنے والے چار افراد کیخلاف ایف ائی ار درج کرلی ہے، محکمہ جنگلی حیات سوات کے مطابق برفانی چیتے کسی انسان پر حملہ اس وقت تک نہیں کرتا جب تک اس کو زخمی یا تنگ نہ کیا جائے ، محکمہ جنگلی حیات کے مطابق برفانی چیتا کسی پر حملہ اور نہیں ہوا تھا، بلکہ علاقہ کے عوام نے خود اس پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جس سے وہ ہلاک ہوا، محکمہ جنگلی حیات سوات کے مطابق چار افراد اختر ، عمران ، لال محمد اورابدالی کے کیخلاف ایف ائی ار درج کرلی گئی ہے، جبکہ چیتے کی لاش پشاور محکمہ جنگلی حیات روانہ کردیا گیا ۔محکمہ جنگلی حیات نے تھانہ مٹہ میں محکمہ جنگلی حیات کے اہلکار عبدالجبار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔
1,186 total views, no views today



