سوات (سوات نیوز)خیبرپختونخوا انڈر 21 گیمز کی ٹرافی اور لوگو کی تقریب رونمائی مکان باغ سوات میں ہوئی۔اس موقع پرباقاعدہ طور پر ٹرافی اور لوگو کی رونمائی کی گئی۔ تقریب میں کھلاڑیوں نے ٹیبلو اور نغمے پیش کئے جس میں ریجنل سپورٹس آفیسر حضرت اللہ خٹک،ملاکنڈڈویژن کے تمام ضلعی سپورٹس آفسران کے علاوہ ذاکر اللہ،یوسف خان،شفقت اللہ اور کھلاڑیوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ پہلے مرحلے میں ان گیمز میں تحصیل کی سطح پر مرد کھلاڑیوں کے درمیان فٹبال،والی بال،ایتھلیٹکس،بیڈمنٹن،کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلے ہوں گے جس میں 588کھلاڑی حصہ لیں گے۔
1,000 total views, no views today
Comments



