مینگورہ،سوات گرینڈ قومی جرگہ کا فوری طور پر فوجی چھاونی تعمیر کرنے کا مطالبہ ، مرکزی اور صوبائی حکومت عوامی محرومیوں کا ازالہ کرکے عوام کو خصوصی ریلیف فراہم کرے ، سوات تمام این ایچ اے روڈز کو صوبائی حکومت کی تحویل دی جائے ، پاک فوج عوام کی بے تحاشہ قربانیوں کی بدولت قائم ہونے والے امن کو برقرار رکھنے کیلئے عمائدین اور سیاسی رہنما ، سیاسی اختلافات با لائے طاق رکھ کر مشترکہ جدوجہد کرنے کا عزم کریں ،تفصیلات کے مطابق سوات کی تاریخ میں پہلی بار ودودیہ ہال سیدو شریف میں ڈویژن و ضلعی انتظامیہ ،محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران ، عمائدین علاقہ اور سیاسی جماعتوں کے قائدین پر مشتمل سوات گرینڈ قومی جرگہ منعقد ہوا ،
جس سے، بزرگ سیاسی رہنما افضل خان لالا،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد افسرخان ، ڈیڈک چیئرمین سوات ایم پی اے فضل حکیم ، ایم پی اے ڈاکٹر حیدر علی ، ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر ، ایس آر ایس پی کے ڈائریکٹر احسان اللہ خان ، سابق ناظم اور سیاسی رہنما بونیر افسر خان ،سابق ایم پی اے وقار احمد خان ، تحصیل بریکوٹ کے سیاسی رہنما صدیق علی خان اور دیگر عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن برقرار رکھنے کیلئے سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں فوج کی موجودگی ضروری ہے ، امن برقرار رکھنے اور علاقے کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کیلئے فوجی چھاونی قائم کی جائے ، امن کا قایم تمام سیاسی جماعتوں ، عمائدین ، ریاستی اداروں اور عوام کا مشترکہ مسئلہ ہے اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے ہم سب کو اتحاد برقرار رکھناہوگا ، سوات میں پاک فوج اور عوام کی بے تحاشہ قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوا ہے جس کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ، عوا م کی سہولت کیلئے چیک پوسٹوں میں چیکنگ کا طریقہ آسان بنا کر ذمہ داری پولیس کی حوالہ کی جائے ، امیر اور غریب کیلئے یکساں قانون بنانے اورمعاشرے سے ناانصافی کے خاتمے سے ہی مثالی امن قائم ہوسکتا ہے ، حکومت ملاکنڈ ڈویژن کے عوامک ریلیف دے کر بجلی سستی کریں ، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کرکے عوامی مشکلات کا خاتمہ کریں ، سوات ایکسروے پر کام شروع کیا جائے ، جرگہ کے اراکین کے سرچ اپریشن کے ساتھ پولیس اور گھروں کی چیکنگ کی صوت میں لیڈی پولیس کی حاضڑی یقینی بنائی جائے ایوب پل کانجو کے پاس فلائی اور تعمیر کرکے ٹریفک کا نظام بحال کیا جائے ، سوات میں امن اور ملک وقوم کی بقاء کیلئے قربانیاں دیننے والے صحافیوں کے لئے مراعات کا اعلان اور میڈیا کالونی کے قیام کی منظوری دی جائے ، بازاروں اور سڑکوں میں ٹریفک سنگل لگاکر بے ہنگم ٹریفک کا خاتمہ کیا جائے ، سوات میں قائم کینسر ہسپتال کے اخراجات مرکزی حکومت برداشت کریں ، جرگہ نے عوام ریاستی اداروں ،فوج اور سیاسی جماعتوں سے امن ترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ طور پر کردار ادا کرنے اور اتفاق قائم رکھنے کا مطالبہ کیا ، جرگہ کے اراکین نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژ ن محمد افسر خان کو ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے مفاد اور قیام امن ، ترقی اور خوشحالی کیلئے سوات گرینڈ قومی جرگہ منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔
352 total views, no views today


