سوات(سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سوات بھر میں خوردو نوش اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردی انہوں نے واضح کیا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعائت اور معافی کے لا ئق نہیں ہیں کیونکہ اسلام نے بھی ہمیں ملاوٹ کرنے سے سختی سے منع کیا ہے اور کاروبارکے طریقے اور اصول بڑی وضاحت کے ساتھ بتائے ہیں اس حوالے سے فضل حکیم خان یوسفزئی کے زیر صدارت ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملاوٹ مافیا کے خلاف ضلع بھرمیں بڑے آپریشن کا فیصلہ کیا گیااجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد خان حلال فوڈ اتھارٹی سوات،ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر سوات، عباس خان اسسٹنٹ ڈائریکٹراور دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ ہمارے معاشرے کے اندر ہوس زر میں مبتلا انسانی روپ میں چھُپے ظالم بھیڑیے تھوڑے سے منافع کی خاطر اشیائے خوردنی اور دیگر اشیاء میں ملاوٹ کرکے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں اس کیخلاف ٹھوس کاروائیوں کی اشد ضرورت ہے اشیائے خوردنی میں ملاوٹ قانونی اور اخلاقی طور پر غلط ہیں انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے افسران کا فرض ہے کہ وہ مختلف بازاروں کے دورے کریں اور چیک کریں کہ یہاں کوئی غیرمعیاری اور مضر صحت اشیاء تو فروخت نہیں کی جارہی ہیں اگر ایسا ہوتا ہے تو ان لوگوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرکے اس مضر صحت اشیائے خوردنی کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی لگائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کرکے سخت سزائیں دینی چاہئے تاکہ دو نمبر اشیاء بنانے والوں اور ملاوٹ مافیا کا خاتمہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ متعلقہ ادارے اور حکام ملاوٹ مافیا،ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ٹھوس منصوبہ بندی کرکے سخت کاروائیاں کریں گے تاکہ ضلع بھر سے اشیائے خوردنی وغیرہ میں ملاوٹ کا خاتمہ ہوسکے۔
1,258 total views, no views today



