مینگورہ،تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں دریا کنارے چھپایا گیا اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈبرآمد،سیکورٹی فورسز نے تحویل میں لیکر محفوظ مقام منتقل کردیا۔گزشتہ روز تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں مقامی لوگوں کو دریا کے کنارے اسلحہ پڑا ملا جس کے اطلاع فوری طور پر سیکورٹی فورسز کو دی گئی جس پر سیکورٹی فورسز نے اسلحہ کو تحویل میں لیکر محفوظ مقام منتقل کردیا،برآمد ہونے والے اشیاء میں رائفلز،پسٹلز اور ہینڈ گرنیڈزوغیرہ شامل ہیں۔
مینگورہ،اے سی بابوزئی کا سیدو پولیس کے ساتھ مشترکہ کاروائی ،سیدو شریف جیل روڈ پر واقع کٹ گاڑیوں کے گودام پر چھاپہ مار کر کئی سکریپ گاڑیاں برامد کر کرلی۔گزشتہ روز اے سی بابوزئی اشفاق خا ن نے سیدو شریف پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جیل روڈ پر واقع گودام پر چھاپہ مار کرسکریپ گاڑیوں کی بھاری کھیپ برامد کرلی،اے سی بابوزئی کے احکامات پر سیدو پولیس نے سکریپ گاڑیوں کو قبضے میں لیکر امیر رحمان ولد عزت گل سکنہ سیدو شریف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
748 total views, no views today


