مینگورہ، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے ) کی مینگورہ شہر میں قائم غیر قانونی ھنڈی کرنسی کا کاروبار کرنے والے افراد پر چھاپے ‘ کئی گرفتار ‘پیسے دیکر چھوڑ دےئے گئے ۔ مینگورہ شہر میں قائم منی چینجر اور ھنڈی کا کاروبار کرنے والے نے اپنا خودساختہ ڈالرز اور غیر ممالک کرنسیوں کی خودساختہ قیمتوں پرخرید وفروخت کررہے ہیں۔ سوات کے سیاسی وسماجی شخصیات نے مطالبہ کیا ہے کہ مینگورہ شہر میں ایف آئی اے کا پولیس سٹیشن قائم کرکے اس منی چینجر زمافیا کو قابو کریں۔ تفصیلات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں ہزاروں کی تعداد میں منی چینجر غیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنے والے افراد اور اس میں دو اس طرح مضبوط طاقتور کاروباری ہے جنہوں نے یہاں مینگورہ اور پورے ملاکنڈڈویژن میں منافلی بنا لی ہے۔ خود غیر ملکی کرنسیوں کے ریٹ مقرر کر رہے ہیں۔ اگر کوئی ان سے پوچھے کہ ڈالر ز‘ریال اور دیگر کرنسیوں کے ریٹ یہی ہے اور آپ کا الگ ہے۔ تو وہ بتاتے ہے کہ یہی ریٹ مقرر ہے اگر مرضی ہو تو خرید لو اورورنا نہیں۔ اسی طرح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ جبکہ ایف آئی اے والے چھاپے مارر ہے ہیں اور پیسے لیکر اس کو چھوڑ دیتے ہیں۔ لہٰذا مینگورہ شہر میں ایف آئی اے کا پولیس سٹیشن بنا کر ان بے لگاموں کو لگام دیا جائے۔ اور ابھی تو ان منی چینجرز نے تو اپنی اکاؤنٹس بھی دوسرے کے نام منتقل کر دےئے ہیں۔ ان سے اس سلسلے میں بھی انکوائری کی جائے۔
934 total views, no views today


