سوات،پاک فوج کی جانب سے پیوچار میں کرکٹ گراونڈ کا افتتاح کردیا گیا بڑی تعداد میں عوام کی شرکت ،سوات میں امن کی بحالی اور ترقیاتی کاموں کے بعد پاک فوج کی جانب سے کھیلوں ،سیاحت ،دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اوراس سلسلے میں مٹہ کے بالائی علاقے پیوچار میں عوام کے بے حد اسرار پر کرکٹ گراونڈ کا افتتاح کر دیا اس سلسلے میں ایک افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئر ماجد جہانگیر نے کہا کہ پاک فوج سوات میں کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور یہ اس سلسلے کی ایک کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ اس گراونڈ کی مرمت پر ساڑھے چار لاکھ روپے خرچ کیا گیا اور کھیلوں سمیت شادی ،جنازوں وغیرہ کیلئے بھی استعمال کیا جاسکیں گا اس موقع پر مقامی لوگوں نے پاک فوج کو گراونڈ کی تعمیر پر شکریہ ادا کیا
968 total views, no views today


