مینگورہ، گردوں کے عارضہ میں مبتلا پندرہ سالہ بچے کے والد نے حکومت سے امدادکی اپیل کردی،بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں بچے کی زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں،اس حوالے سے مٹہ کے علاقہ بہاکے رہائشی سوالی جان نے بتایا کہ ان کا پندرہ سالہ بیٹاعبدالرحمان کافی عرصہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا ہے اپنی استطاعت کے مطابق علاج معالجہ کرایا مگر غربت کی وجہ سے علاج جاری رکھنا بس کی بات نہیں رہی ،انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کے مطابق بچے کا ایک گردہ تبدیل کرناپڑے گا جس پرتقریباََ دو لاکھ روپے کا خرچہ آئے گا ،انہوں نے کہاکہ حکومت اوردیگرمخیرافرادبچے کے علاج معالجہ کے سلسلے میں مالی مددکریں دعاگو رہوں گا،انہوں نے کہاکہ تعاؤن کرنے والے افر اد03449629843پررابطہ کریں۔
730 total views, no views today
Comments


