سوات (سوات نیوز)بجلی کی بلوں میں ٹیکس کامسئلہ ٗ گرینڈ تاجرجرگہ آج وفاقی وزیر کے ساتھ معاملہ اٹھائیں گے، ملاکنڈ ڈویژن کے تاجروں کانمائندہ جرگہ آج اسلام آباد میں سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کی قیادت میں عمرایوب سے ملاقات کریگا، سوات، بونیر، شانگلہ، ملاکنڈ، دیرلوئیر، دیرپائین کی صدور پر مشتمل گرینڈ جرگہ تشکیل دیاگیاہے جرگہ آج وفاقی وزیر کو بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی اندراج اوروصولی بارے اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے، تفصیلات کے مطابق سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کی قیادت میں آج ملاکنڈڈویژن کے تاجروں کاایک نمائندہ گرینڈ جرگہ اسلام آباد میں وفاقی وزیر پانی وبجلی عمرایوب خان سے ملاقات میں ملاکنڈڈویژن میں بجلی صارفین سے بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی وصولی کا معاملہ اٹھائیں گے اوراب تک اداکردہ ٹیکس واپس کرنے کی حوالے سے بھی طریقہ کار وضع کرنے کامطالبہ کریں گے تاجروں کے اس گرینڈ جرگہ میں ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع سوات، بونیر، شانگلہ، دیراپر، دیرلوئیر، ملاکنڈکے صدور اوردیگرذمہ داران شامل ہیں جو سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کی قیادت میں وفاقی وزیرسے ملاقات کررہاہے۔
952 total views, no views today



