سوات(سوات نیوز)سوات کے علاقہ بحرین کے گاؤں گری لگن میں پراسرار بیماری کی وجہ سے ایک ہفتے میں ایک ہی خاندان کے تین بچّے موت کی آغوش میں چلے گئے۔مقامی لوگوں کے مطابق گاوں گری لگن میں نامعلوم بیماری کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے تین بچے(دو بچّے اور ایک بچّی) مرنے کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے جبکہ دوسری طرف غمزدہ خاندان میں دکھ کے ساتھ بے بسی اور تشویش بڑھ گئی ہے۔ ان کو فکر ہے کہ یہ پراسرار بیماری ان کے دیگربچّوں کو بھی کھا جائے گی۔لیکین بیماری کے بعد ابھی تک محکمہ صحت کی ٹیم نے علاقہ کا دورہ نہیں کیا ہے
واضح ہو کہ تینوں بچّے آپس میں کزن تھے۔ علاقہ کے عوام نے متعلقہ محکموں سے درخواست ہے کہ جلد از جلد اس بیماری کا پتہ لگا کر علاج کے لیے مناسب اقدامات کریں
1,273 total views, no views today



