سوات (سوات نیوز)پچھلے 60سال سے سوات کو ترقی سے محروم رکھا گیا، ہم نے صرف 2سال میں تین یونی ورسٹیز، ڈینٹل کالج اور پیڈز اسپتال کی منظوری دی جو واضح تبدیلی ہے، ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سعید الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجنہوں نے ان سے پشاور میں ان کے دفتر میں ملاقات کی، وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ پورے صوبے اور خصوصاً سابق فاٹا کی ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں اور ہر ضلع کے لیے ترقیاتی پیکج رکھا گیا ہے، صوبے کے اسپتالوں میں عوام کے بہتر علاج کے لیے فوری اقدامات اٹھا رہے ہیں، مہنگائی کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے، صوبے کی ترقی کی خاطر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کی تایخ میں اتنے ترقیاتی کام کسی نے نہیں کئے جتنے ہم نے صرف دو سال کے عرصے میں کئے، وزیر اعلی ٰمحمود خان نے کہا کہ سوات کے بہتر مستقبل کے لیے وومن یونی ورسٹی، انجینئر نگ یونیورسٹی، ایگریکلچر یونی ورسٹی، ڈینٹل کالج کی منظوری دی گئی ہے جس پر کام جاری ہے اور طلباء وطالبات کی کلاسوں کا آغاز بھی بہت جلد کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ سوات میں سیدو شریف تدریسی اسپتال کے لیے دو ارب روپے جاری کرکے اس کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی کاموں نے مخالفین کے اوسان خطا کردئے ہیں اس لیے وہ عوام کے جذبات سے کھیل کر حکومت کو بدنام کرنے کی کوشیش کر رہے ہیں جس میں وہ کھبی بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔
988 total views, no views today



