مینگورہ،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکو ل کبل اور پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدو شریف کے فٹبال ٹیموں کے مابین فائنل میچ 17دسمبر کو صبح دس بجے کبل فٹبال گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا ، سوات ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین مہمان خصوصی ہونگے جبکہ سوات بورڈ کے ڈائیریکٹر سپورٹس افضال احمد ، پرنسپل سیکنڈری سکول کبل بھی اس موقع پر موجود ہونگے ، ہائیر سیکنڈری سکول کبل کے ڈائریکٹر آف سپورٹس نیک زادہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کالجوں کے ما بین ہونے والے فائنل میچ کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اور اس فائنل کیلئے تمام ٹیمیں مکمل فٹ ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ضلع بونیر کی ٹیم کی خلاف میچ کھیلا بعد میں انکے ریکارڈ پر اعتراض اٹھا یا تحقیقات کرنے پر بونیر گد یزی سکول کی ٹیم میں تین زائد العمر کھلاڑی نکلے اور کمیٹی نے فیصلہ ہماری ٹیم کے حق میں دیا ، جہانزیب کالج کے ڈائریکٹر آف سپورٹس محمد طاہر اور ڈی پی ای اختر علی نے اپنے ٹیم کو ہر شعبے میں بہتر قرار دیتے ہوئے فائنل جیتنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔
815 total views, no views today


