سوات(سوات نیوز) سوات کے علاقے چارباغ میں پولیس کی بڑی کامیابی ،گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ گرفتار ، دوچوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد ،ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سرکل حبیب اللہ خان، ایس ایچ اوچارباغ بخت اللہ اور تفتیشی افیسر روشن علی نے پولیس اسٹیشن چارباغ میں پریس برفینگ دیتے ہوئے کہاکہ علاقہ تھانہ چارباغ کے علاقے سڑہ چینہ سے رفیع اللہ کی سوزوکی پک اپ اور عالم گنج کے عثمان علی کی موٹرکار چوری کی گئی تھی،جس پر پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزم اکبرحسین ولد شیرعالم سکنہ چم چارباغ کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر ساتھی ملزم سکنہ غفران سکنہ اوچ کوٹیگرام کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دونوں گاڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں،پولیس چوکی عالم گنج کے اے ایس آئی اکبر حسین نے ملزم اکبر حسین کے قبضے سے 1010گرام چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان اور برآمد کی جانے والی گاڑیاں میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا، ملزمان کو آج جمعہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا..
1,370 total views, no views today



