اسلام آباد: چین کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی میں ایک پاکستانی شہری بھی اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوگیا۔ وزارت خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے امتیاز احمد نامی پاکستانی شہری ہلاک ہوگیا، اٹلی میں پاکستانی سفارت خانہ اس حوالے سے وہاں کی انتظامیہ اور امتیاز احمد کے اہل خانہ سے مکمل رابطے میں ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں ہلاک ہونے والے پاکستانی امتیاز احمد کے حوالے سے زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔ یہ دنیا بھر میں کورونا وائرس میں کسی پاکستانی شخص کی پہلی ہلاکت ہے۔
980 total views, no views today
Comments



