سوات(خورشید علی) قومی وطن پارٹی کے سینئر رہنماء فضل الرحمان نونو نے 42سال بعد سیاسی رخ تبدیل کرلیا ۔ نونو نے سیاسی سفر کا اغاز پاکستان پیپلز پارٹی سے79 19میں شروع کیا ۔ وہ 1980 میں جیل بھی گئے ۔ جب افتاب احمد خان نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر پیپلزپارٹی شیرپاو اور پھر قومی وطن پارٹی کے نام سے پارٹی بنائی تو فضل الرحمان نونو بھی افتاب شیر پاو کیساتھ پیپلز پارٹی چھوڑ گئے ۔
فضل الرحمان نونو ایک مرتبہ تحصیل ناظم بھی ریے ۔ اور اب فضل الرحمان نونو نے 42 سالہ سیاسی کیرئیر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور قومی وطن پارٹی سے استعفی دیکرن لیگ میان شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے
فضل الرحمان نونو کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز 15مارچ کو ن لیگ میں شمولیت اختیار کرونگا۔
1,425 total views, no views today
Comments



