سوات(سوات نیوز)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم سب کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اس دفعہ ضلع سوات میں وسیع پیمانے پر شجرکاری کی جارہی ہے اپنے بچوں کا مستقبل بنانے کے لئے ہر پاکستانی شجرکاری میں حصہ لے، شجر کاری سے ہی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو شریف کے قبرستان میں شجر کاری مہم کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر محکمہ جنگلات کے آفیسر رئیس خان،انعام اللہ،عابدعلی کے علاوہ پی ٹی آئی کے ورکرز اور معززین علاقہ بھی موجود تھے اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی اور دیگر نے کثیر تعداد میں پودے لگائے چیئرمین ڈیڈیک سوات نے کہا کہ شجر کاری مہم کے دوران محکمہ جنگلات نے ہزاروں مفت پودے تقسیم کئے ہیں جبکہ ہماری کوشش ہے کہ شجرکاری مہم میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ براہ راست شامل ہوں اور لوگ اپنے گھروں اور حجروں میں بھی درخت لگائیں کیونکہ یہ درخت دراصل تازہ آکسیجن بنانے کی فیکٹریاں ہیں انہوں نے کہا کہ عوام زیادہ سے زیادہ درخت لگائے اور ان کی پرورش کی جائے جس سے نہ صرف ماحول سرسبز وشاداب ہوگا بلکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور باعث ثواب بھی ہے۔
1,110 total views, no views today



