مینگورہ،سوات میں بجلی کی طویل ترین بریک ڈاؤن سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو چکی ہے ۔ دن بھر بجلی غائب رہنے سمیت رات کو بھی بجلی بند کی جاتی ہے جس سے ضلع بھر تاریکی میں ڈوب گیا ہے شدید سردی میں گھنٹوں بجلی بندش سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ بجلی بندش کے حوالے سے 118پر رابطہ کیاگیا تو وہاں اٹھانے والا کوئی بھی اہلکار موجود نہیں تھا باربار ملانے پر بھی کسی نے اٹھانے کی زحمت نہیں کی جس سے واپڈا کی نااہلی نجوبی ظاہر ہوگئی ۔ادھر ممبران اسمبلی جنہیں عوام نے مسائل کے حل اور سہولیات کیلئے منتخب کیا تھا وہ اپنے صوبہ اور حلقوں کو چھوڑ کر دھرنوں اور مظاہروں میں مصروف ہیں ۔ سروے میں لوگوں کا کہناتھا کہ اپنے مسائل حل کئے بغیر دوسروں کے مسائل حل نہیں ہوتے تحریک انصاف حکومت خیبر پختونخوا پر توجہ دیں ۔
648 total views, no views today


