سوات(سوات نیوز) کرونا کے سدباب کے حوالے سے پاک فوج اور سول انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ نے کرونا واِئرس کی سدباب کیلیے مشترکہ حکمت عملی کا آغاز کردیاہے ، ڈی سی سوات نے اعلی سطحی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعسوات میں پانچ مشتبہ کسیز سامنے آئے ہیں ۔ جن میں سے تین مریضوں کو کلیر جبکہ دو کے ٹیسٹ انا باقی ہے ۔مشترکہ اجلاس میں بریگیڈیئر نسیم انور ، ڈی سی ثاقب رضاء اسلم ، ڈی پی او قاسم علی خان سمیت اہم افسران شریک تھے ضلع بھر میں متعدد مقامات پر کرونٹاین سینٹر قایم کیے گئے ہیں۔تمام ہسپتالوں میں کرونٹاین سینٹرز قایم کر دئے ہیں۔ ۔ ڈی سی سوات کا کہنا یے کہ سوات میں لوگوں کو گھروں کے اندر کرونٹاین کر رہے ہیں ۔جبکہ مریضوں کیلئے ان لائن ڈاکٹر سرورسز شروع کر دئے ہیں اور ہسپتالوں کو ضروری آلات فراہم کر رہے ہیں
ڈی سی سوات کا کہنا یے کہ میڈیکل کے تمام عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ علماء مکمل تعاون کر رہے ہیں ۔
904 total views, no views today



