مٹہ (سوات نیوز)کرونا وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات ڈاکٹر امجد علی عملی طور پر میدان میں نکل گیا مٹہ چوک میں حفاظتی ماسک دستانے اور ہاتھ دھونے کیلئے سینیٹائزرکی بوتلے عوام میں تقسیم عوام علاج سے پہلے احتیاط پر ترجیح دیں کیونکہ اس وقت کرونا وائرس کی علاج احتیاط ہی ہے کرونا وائرس کو عوام ہی شکست دے سکتے ہے اسلئے عوام تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اس وقت اس عالمی وباء کو روکنے کیلئے ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہے ڈاکٹر امجد علی کا میڈیا سے بات چیت تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ چوک میں جمعیت علماء اسلام مٹہ تحصیل کے رہنماء اور سابق امیدوار حلقہ پی کے نو ڈاکٹر امجد علی اور دیگر قائدین نے مٹہ چوک میں کرونا وائرس سے بچاوں کیلئے ہزاروں کی تعداد میں حفاظتی دستانے حفاظتی ماسک اور ہاتھ دھونے کیلئے سینیٹائزرکی بوتلے عوام میں تقسیم کی اس موقع پر مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر ایس ایچ او مٹہ محمد حلیم خان قاری محمد صدیق مہتمم مولانا حفیظ الرحمان مولانا حافظ رحیم شاہ مولانا عبید اللہ مولانا دادوالحسن عظمت علی خان مولانا سلطان یوسف اور دیگر قائدین بھی موجود تھے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ عوام کرونا وائرس کی خلاف متحد ہوکر مقابلہ کریں کیونکہ اس وقت یہ بیماری لاعلاج بیماری ہے اسلئے عوام کو علاج سے پہلے احتیاط پر اس بیماری کو شکست دیں انہوں نے کہا کہ عوام ان تمام ھدایات پر عمل کرکے حفاظتی تدابیر کو اپنا لیں اور کرونا وائرس کو شکست دیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک وقوم کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے ایک ہی راستہ ہے وار وہ احتیاط کرنا ہے اسلئے ہم سب کو ملکر احتیاط کرنے اور عوام میں شعور پیدا کرنے کیلئے اگاہی مہم چلانا ضروری ہے دریں اثناء انہوں نے مٹہ چوک میں عوام کیساتھ ساتھ نیو سبزی منڈھی میں بھی ماسک اور دیگر اشیاء تقسیم کی جبکہ مٹہ پولیس تھانے کیلئے پولیس نفری کو بھی ماسک اور دیگر اشیاء دی گئی
726 total views, no views today



