اسلام آباد: طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں انہیں اب تک مذاکراتی عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران حکومتی کمیٹی کے ارکان کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید اور دیگر اہم سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر کمیٹی کی جانب سے وزیر اعظم کو اب تک ہونے والے مذاکراتی عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے کے حوالے سے امور پر بھی غور کیا گیا۔
اس سے قبل حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں طالبان سے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت اور مہمند ایجنسی میں طالبان کے ہاتھوں 23 مغوی ایف سی اہلکاروں کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور آئندہ کی حکمت عملی پرغور کیا گیا۔
406 total views, no views today


