مینگورہ، فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر سوات پریس کلب، سوات یونین آف جرنلسٹس اور کلرکس ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی دھرنے کے دوران صحافیوں پر تشدد اور خاتون صحافیوں کو حراساں کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی اور شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور عمران خان کے کارکنوں کی غنڈہ گردی روکنے کا مطالبہ کیا ، مظاہرے میں کلرکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی ، سوات پریس کلب میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں صحافیونے پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے ، اور بازوؤں پر سیاں پٹیاں باند ھ کر شدید نعرے لگائے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سوات پریس کلب کے چیئرمین رشید اقبال ، جنرل سیکرٹری محبوب علی اور دیگر سینئر صحافیوں اور آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کے صدر علی رحمن ، سینئر نائب صدر مشاق خان نے لاہور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں پی ٹی آئی دھرنوں میں صحافیوں پر تشدد اور خواتین صحافیوں کو حراساں کرنے کے خلاف شیدید مذمت کی اور کہا کہ پی ٹی اائی کے دھرنوں میں اس قسم کے بڑھتے ہوئے واقعات نہ صرف قابل مذمت بلکہ کافی دشمن پالیسی کے مترادف ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ صحافی جو پی ٹی آئی پی کو کوریج دیکر اس پارٹی اور عمران خان کی آواز پورے پاکستان اور دنیا کو پہنچارہے ہیں لیکن اس کے باوجود عمران خان کے سیاسی اناڑی کھلاڑی ان صحافیوں کو ہی تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر صحافیوں کو حراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو صحافی پی ٹی آئی سے مکمل بائیکاٹ سمیت شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوجا ئیں گے ، اس موقع پر کلرکس ایسوسی ایشن نے نے واضح کیا کہ صحافیوں کو حراساں کرنابند نہ کیا گیا تو سرکاری ملازمین بھی میدان میں آکر صحافیوں کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے احتجاج کریں گے ۔
848 total views, no views today


