مینگورہ، پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ومشیر وزیر اعظم انجینئر امیر مقام سانحہ پشاور کے زخمیوں کی عیادت کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال گئے تھے کہ واپسی پر رنگ روڈکے مقام پر پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے نشانہ بنادیا گیا جس میں موصوف معجزانہ طور پر محفوظ جبکہ دو سیکورٹی گارڈ حبیب اللہ و گو ھر سواتی اور ڈرائیور حاضر محمد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا یا گیا دھماکے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سانحہ پشاور کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ومشیر وزیر اعظم انجینئر امیر مقام زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال گئے تھے واپسی پر رنگ روڈ کے مقام پر پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے نشانہ بنادیا گیا ‘ جس میں موصوف معجزانہ طور پر محفوظ جبکہ دوسیکورٹی گارڈ حبیب اللہ وگوہر سواتی اور ڈرائیور حاضر محمد شدید زخمی ہوگئے۔
626 total views, no views today


