سوات(سوات نیوز)مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ رحیم اباد میں 62 سالہ شخص میں مبین طو رپر کورونا وائرس کی علامات ظاہرہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، 62 شخص خالد خان اج سے تین دن قبل لاہور سے مینگورہ ایا تھا جس کو بخار کھانسی تھی مذکورہ شخص کو ائی سی یو وارڈ سیدوشریف منتقل کیا گیا ہے جبکہ ان کے گھر کو قرنطینہ قراردیدیا گیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اکرام شاہ نے مبینہ مشتبہ شخص کے حوالے سے کہا کہ خالد اور انکے گھروالوں کی رپورٹس لیبارٹری بھجوادی گئی ہے اوراگلے 72 گھنٹون میں ٹسٹوں کا رزلٹ اجائیگاانہوں نے کہا کہ علامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس شخص میں کورونا وائرس نہیں ہوگا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سے انے والے سترہ سو میں سے سولہ لوگوں کو کلیئر قرار دیدیا گیا ہے جبکہ باقی سو لوگوں کی چیک اپ کی جارہی ہے .
1,340 total views, no views today



