سوات،سانحہ پشاور پر سوات میں ہر انکھ اشکبار، ہر گھر میں ماتم ، شہر سوگ میں ڈوب گیا ، ضلع بھر کے تمام سرکاری ،نجی تعلیمی ادارے،کاروباری مراکز بند ، ہر چوراہی ، شہر اور گاؤں میں غائبانہ نماز جنازے ادا ،شہدا کی یاد میں شمعیں روشن ، لوگوں کی انکھوں میں انسوؤں ، طلباء تنظیموں کے زیر اہتمام مظاہرے، سوات پریس کلب میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں ارمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین کیساتھ اظہار ہمدردی کیلئے سوات میں مختلف سیاسی جماعتوں، طلباء تنظیموں اور سو ل سوسائٹی کے جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔
سیدو میڈیکل کالج ، سوات پریس کلب، نشاط چوک، اور گراسی گراؤنڈ میں شہید ہونیوالوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردیا گیا،جس میں سینکٹروں لوگوں نے شرکت کی، اسی طرح پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن، وطن پال ، نیشنل ارگنائزیشن، پختونخوا میپ،سوات یونیورسٹی کے طلباء وطالبات، طلباء تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔ ڈی اویکنگ کے زیر اہتمام سکولوں کے بچوں نے سوات پریس کلب میں شہید ہونیوالوں بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی ، اور ان کی شہادت کو سلام پیش کیا، اس موقع طلباء وطالبات نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھارکھے، مختلف مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سوات کے عوام اہلیان پشاور اور شہید ہونیوالوں کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں برابر کی شریک ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائیوں کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پختونوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتے ہیں لیکن ان کو اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہمارے سکول کھلے رہیں گے اور ہمارے بچے تعلیم حاصل کرتے رہیں گے ہم اس قسم کے کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، مقررین نے حکومت سے پزور مطالبہ کیا کہ وہ سکولوں کو سیکورٹی فراہم کرے ، تاکہ ہماری نئی نسل تعلیم یافتہ ہو، انہوں نے دہشت گردوں سے کہا کہ وہ ہتھیار والوں کیساتھ لڑے قلم کیساتھ لڑنے والوں کیساتھ لڑنا بزدلی ہے، انہوں نے کہا کہ ا ج سوات کا گھر گھر ، شہر شہر، اور ہر ایک فرد کے انکھوں میں انسوں ہے، ہر شخص پریشان اور دکھی ہے۔
410 total views, no views today


